20
پاکستان میں کھلے گٹروں اور مین ہولز میں گرنے سے ہلاکتوں کے واقعات عام ہیں، خصوصاً کراچی جیسے بڑے شہروں میں، جہاں ناقص صفائی کا نظام، ٹوٹے یا غائب ڈھکن اور گنجان آبادی والے علاقوں میں ناکافی روشنی پیدل چلنے والوں کے لیے خطرہ بنتی ہے، گٹروں میں زہریلا گندہ پانی بھرا ہوتا ہے اور آکسیجن کی کمی کے باعث چند منٹوں میں دم گھٹنے یا ڈوبنے کا خدشہ ہوتا ہے۔
