بھارت غیر محفوظ ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے تیسری بار دورہ موخر کردیا۔ ان کو دسمبر میں دورے پر نئی دہلی پہنچنا تھا۔
تاہم نیتن یاہو کے دفتر نے دہلی دھماکے کے بعد ان کا دسمبر میں شیڈول بھارتی دورہ موخرکردیا۔یہ رواں برس تیسری بار ہے کہ انہوں نے دورۂ بھارت مؤخر کیا ہے۔
نیتن یاہو کے دورے کی نئی تاریخ کے حوالے سے بھی فی الحال کوئی اعلان نہیں کیاگیاہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ نئی دہلی میں دو ہفتے قبل ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد سامنے آیاہے۔
نیتن یاہو کو 9 ستمبر کو بھی دورے پربھارت جانا تھا لیکن 17 ستمبر کو الیکشن کے باعث منسوخ کرنا پڑا۔ اس سے قبل بھی اپریل میں بھارت کا طے شدہ دورہ اچانک معطل کردیا تھا
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو آخری بار 2018 میں بھارت گئے تھے۔ تاہم رواں برس تین بار دورے کی تاریخ کا اعلان کیا گیا لیکن ہر بار معطل کرنا پڑا۔
