مفتی عبدالقوی نے ایشوریا رائے کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا

مفتی عبدالقوی نے ایشوریا رائے کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا

اگر ابھیشیک سے بریک اپ ہوگیا تو دو سے چار ماہ میں ایشوریا رائے کی جانب سے میرے لیے پیغامِ نکاح آجائے گا، مفتی قوی

مفتی عبدالقوی نے ایشوریا رائے کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا۔ ان  کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

اس ویڈیو میں انہوں نے بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے سے نکاح کرنے سے متعلق بیان دیا ہے ۔

وائرل ویڈیو میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایشوریا رائے اور ان کے شوہرابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔

ان کا کہناتھاکہ  اگر ایسا ہوا تو دو سے چار ماہ میں ایشوریا رائے کی جانب سے میرے لیے پیغامِ نکاح آجائے گا۔

میزبان نے جب ان سے استفسار کیا کہ ایک غیر مسلم خاتون سے شادی کس طرح ممکن ہے۔ تو مفتی قوی نے راکھی ساونت کے مذہب کی تبدیلی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اب ان کا نام فاطمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں  ایشوریا رائے کو بھی پہلے مسلمان کروں گا اور ان کا نام عائشہ رائے رکھوں گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مفتی عبدالقوی نے بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کی تھی۔

Related posts

دبئی نے ‘ہماری لچکدار سمر’ کے 2026 ایڈیشن کے ساتھ مزید لچکدار سرکاری کام کے ماحول کو آگے بڑھایا۔

ایران ہمارے ساتھ اچھی ڈیل چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، مارکو روبیو

چائلڈ سیفٹی آرگنائزیشن نے شارجہ میں والدین اور بچوں کے تحفظ کے اقدام کا آغاز کیا۔