مفتی عبدالقوی نے ایشوریا رائے کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا
اگر ابھیشیک سے بریک اپ ہوگیا تو دو سے چار ماہ میں ایشوریا رائے کی جانب سے میرے لیے پیغامِ نکاح آجائے گا، مفتی قوی
مفتی عبدالقوی نے ایشوریا رائے کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا۔ ان کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
اس ویڈیو میں انہوں نے بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے سے نکاح کرنے سے متعلق بیان دیا ہے ۔
وائرل ویڈیو میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایشوریا رائے اور ان کے شوہرابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔
ان کا کہناتھاکہ اگر ایسا ہوا تو دو سے چار ماہ میں ایشوریا رائے کی جانب سے میرے لیے پیغامِ نکاح آجائے گا۔
میزبان نے جب ان سے استفسار کیا کہ ایک غیر مسلم خاتون سے شادی کس طرح ممکن ہے۔ تو مفتی قوی نے راکھی ساونت کے مذہب کی تبدیلی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اب ان کا نام فاطمہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ایشوریا رائے کو بھی پہلے مسلمان کروں گا اور ان کا نام عائشہ رائے رکھوں گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مفتی عبدالقوی نے بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کی تھی۔
