پاک-یورپی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا ساتواں دور برسلز میں مکمل

برسلز: پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ساتواں اسٹریٹجک ڈائیلاگ برسلز میں ہوا جس کی مشترکہ صدارت وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی کایا کالس نے کی۔

اجلاس میں 2019 کے اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور تجارت، انسانی حقوق، سیاسی و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

ڈائیلاگ میں ایراسمس منڈس اور ہورائزن یورپ کے تحت نالج پارٹنرشپس بڑھانے، غذا و توانائی کے تحفظ، موسمیاتی تبدیلی، اور عالمی و علاقائی سیکیورٹی کے امور پر بھی بات ہوئی۔

مزید پڑھیں: یورپی یونین فوری طور پر اسرائیل سے تمام تعلقات ختم کر دے ، نائب ہسپانوی وزیراعظم

یورپی یونین نے پاکستان کو نئے جی ایس پی فریم ورک کی پیشرفت سے آگاہ کیا جبکہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر بریفنگ دی۔

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا گیا اور تمام فریقین سے مکمل عملدرآمد کی اپیل کی گئی۔

افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنے، افغانستان کی بگڑتی معاشی صورتحال پر تشویش، اور افغان مہاجرین کی طویل میزبانی پر یورپی یونین کا اعتراف بھی اجلاس میں شامل رہا۔

اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا اگلا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔

Related posts

حکومت نے آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا