باندھی میں پر اسرار بیماری سے 10 اونٹ ہلاک، 20 بیمار

رحیم یار خان: چولستان کے علاقے باندھی میں ایک پر اسرار بیماری نے قیمتی اونٹوں کو ہلاک کرنا شروع کر دیا ہے۔

مقامی مویشی پالوں کے مطابق اب تک 10 اونٹ ہلاک اور 20 سے زائد بیمار ہو چکے ہیں، ہر اونٹ کی مالیت تقریباً 8 لاکھ روپے ہے، جس سے محنت کشوں کو شدید معاشی نقصان ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: چولستان میں غیر قانونی شکاریوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیم ابھی تک متاثرہ مقام پر پہنچ نہیں سکی، جبکہ مقامی لوگ اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور بروقت علاج کے انتظامات کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان نے متاثرہ علاقے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ لائیو اسٹاک سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور اونٹوں کے علاج اور ویکسینیشن کے فوری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

Related posts

حکومت نے آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا