مئی کی جنگ میں پاکستان کی فتح کااعتراف، امریکی کانگریس میں رپورٹ پیش
امریکی کانگریس میں یہ رپورٹ امریکہ چین معاشی اور سیکیورٹی کمیشن کی جانب سے پیش کی گئی
امریکی کانگریس میں مئی 2025 کی جنگ میں پاکستان کی شاندار فتح کا اعتراف کرتے ہوئے رپورٹ پیش کی گئی ہے۔
امریکی کانگریس میں یہ رپورٹ امریکہ چین معاشی اور سیکیورٹی کمیشن کی جانب سے پیش کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق 7 مئی کی جنگ میں پاکستان کو بھارت پر جیت حاصل ہوئی، اس جیت میں چین کا اہم کردار رہا، پاکستان نےبھارتی رافیل طیارے گرانے میں چین کی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نے چینی انٹیلی جنس کا بھی فائدہ اٹھایا، جبکہ چین کوپاک بھارت جنگ سےاپنے ہتھیاروں کوآزمانے کا بہترین موقع ملا، 4 روزہ جنگ میں پاکستان کو بھارت کے خلاف فتح ملی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت نےاعتراف کیا پاکستان نے109ملٹری اہداف کونشانہ بنایا، جبکہ بھارت کا الزام ہےکہ جنگ کےدوران چین نےبراہ راست پاکستان کی مدد کی۔
