پاکستانی فضائی حدود کی بندش بھارت پر بھاری پرنے لگی – بول نیوز

پاکستانی فضائی حدود کی بندش بھارت پر بھاری پرنے لگی

ایئر انڈیا مالی بحران کا شکار ہےاور خسارہ چھپانے کے لیے چین سے مدد چاہ رہی ہے

پاکستانی فضائی حدود کی بندش بھارت پر بھاری پرنے لگی ہے۔

رائٹرزکے مطابق بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا پاکستانی فضائی پابندی سے پریشان ہے، اور ایئر لائن نے بھارتی حکومت سے چین کی حساس فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا بھارتی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری بند کرنےکا اعلان

رائٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائی  پابندی سے بھارتی  فضائی کمپنی کو بڑا مالی نقصان ہو رہا ہے اور ایئر انڈیا کی پروازیں لمبی اور مہنگی ہو گئی ہیں، جبکہ بھارتی حکومت ایئر انڈیا کی درخواست پر غور کر رہی ہے۔

رائٹرز کے مطابق ایئر انڈیا مالی بحران کا شکار ہےاور خسارہ چھپانے کے لیے چین سے مدد چاہ رہی ہے۔

Related posts

دبئی نے ‘ہماری لچکدار سمر’ کے 2026 ایڈیشن کے ساتھ مزید لچکدار سرکاری کام کے ماحول کو آگے بڑھایا۔

ایران ہمارے ساتھ اچھی ڈیل چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، مارکو روبیو

چائلڈ سیفٹی آرگنائزیشن نے شارجہ میں والدین اور بچوں کے تحفظ کے اقدام کا آغاز کیا۔