پاکستانی فضائی حدود کی بندش بھارت پر بھاری پرنے لگی
ایئر انڈیا مالی بحران کا شکار ہےاور خسارہ چھپانے کے لیے چین سے مدد چاہ رہی ہے
پاکستانی فضائی حدود کی بندش بھارت پر بھاری پرنے لگی ہے۔
رائٹرزکے مطابق بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا پاکستانی فضائی پابندی سے پریشان ہے، اور ایئر لائن نے بھارتی حکومت سے چین کی حساس فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا بھارتی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری بند کرنےکا اعلان
رائٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائی پابندی سے بھارتی فضائی کمپنی کو بڑا مالی نقصان ہو رہا ہے اور ایئر انڈیا کی پروازیں لمبی اور مہنگی ہو گئی ہیں، جبکہ بھارتی حکومت ایئر انڈیا کی درخواست پر غور کر رہی ہے۔
رائٹرز کے مطابق ایئر انڈیا مالی بحران کا شکار ہےاور خسارہ چھپانے کے لیے چین سے مدد چاہ رہی ہے۔
