شہرقائد میں موسم خشک، کم سے کم درجہ حرارت 16 سینٹی گریڈ ریکارڈ

شہرقائد میں موسم خشک، تاہم صبح سویرے خنکی بڑھنے لگی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

شہر قائد میں گزشتہ روز دن بھر گرم موسم کے ساتھ پارہ 32.4  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں موسم سرما کی آمد، صبح دھند، راتیں خنک، دن بدستور گرم

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت کم رفتار سے شمال مشرقی سمت سے خُشک ہوائیں چل رہی ہیں۔

Related posts

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی کردی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ؛ اگست کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی پورٹ کا نیا ریکارڈ، ایک سال میں 5 کروڑ 54 لاکھ ٹن سے زائد کارگو ہینڈل