جی سیون وزرائے خارجہ اجلاس میں ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی مضبوط حمایت کا اعادہ

جی7 ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے لیے مضبوط حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔

مشترکہ اعلامیہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات کی فوری واپسی پر زور دیا گیا جبکہ غزہ میں امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

جی7 نے تمام فریقین سے بغیر رکاوٹ بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔

اعلامیے میں وزرائے خارجہ نے یوکرین کی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کی حمایت دہراتے ہوئے روس سے فوری سیزفائر کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

جی7 وزرائے خارجہ نے یوکرین کے توانائی ڈھانچے پر روسی حملوں کی شدید مذمت بھی کی۔

Related posts

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ

6 روز سے جاری گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے معیشت کو 50 ارب روپے کا نقصان

فضا علی نمرہ خان کی حمایت میں بول پڑیں؛ شوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا