27ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد: 27 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

ستائیسویں ترمیم کے خلاف درخواست اسد رحیم خان ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے اختیارات کو کسی صورت کم یا ختم نہیں کیا جا سکتا، سپریم کورٹ ماضی میں بھی قانون کی صدارتی توثیق سے قبل قانون پر عملدرآمد روکنے کا حکم دے چکی ہے۔

درخواست میں ستائیسویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی اور کہا گیا کہ عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔

Related posts

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے

ہانیہ عامر کا خواتین کی کامیابی پر سوال اٹھانے والوں کو کرارا جواب

پی سی بی میں جشنِ آزادی؛ قذافی اسٹیڈیم قومی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا