معروف نعت خواں و گلوکار سمی یوسف نے بڑا اعلان کر کے مسلمان کے دل جیت لیے

بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں اور موسیقار سمی یوسف نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے آنے والے استنبول کنسرٹ کی آمدنی کا ایک حصہ فلسطین خصوصاً محصور غزہ کے متاثرین کی انسانی امداد کے لیے عطیہ کریں گے۔

یہ کنسرٹ 23 اگست کو فیسٹیول پارک ینی کاپی  میں منعقد ہوگا جہاں سمی یوسف اپنی نئی البم کے گیت پہلی بار براہِ راست پیش کریں گے۔

کنسرٹ کا عنوان  سرور دو سمندروں کے درمیان رکھا گیا ہے جو مشرق و مغرب کی روحانی و ثقافتی ہم آہنگی کا مظہر ہے۔

اس پروگرام میں ترک فنکار بھی شریک ہوں گے اور ترک موسیقی و شاعری کے کلاسیکی ورثے سے متاثر نغمے پیش کیے جائیں گے۔

سمی یوسف نے انسٹاگرام پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ انہوں نے اپنے نئے البم کے اجرا کے لیے استنبول کا انتخاب اس لیے کیا کیونکہ یہ شہر تمدنوں اور روحانیت کا سنگم ہے جو ان کے فن کی اصل پہچان ہے۔

سمی یوسف جو برطانوی نژاد آذربائیجانی گلوکار ہیں، ماضی میں بھی اپنی موسیقی کے ذریعے انسانی ہمدردی اور امن کا پیغام پھیلاتے رہے ہیں۔

ان کے اس اقدام کو دنیا بھر میں موجود مداحوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا خوبصورت اظہار قرار دیا ہے۔

Related posts

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی کردی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ؛ اگست کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی پورٹ کا نیا ریکارڈ، ایک سال میں 5 کروڑ 54 لاکھ ٹن سے زائد کارگو ہینڈل