پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا

پاور ڈویژن کے ترجمان نے پہلی سہ ماہی میں گردشی قرضے میں 79 ارب روپے کے اضافے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ اضافہ موسمی اور آپریشنل عوامل کا نتیجہ ہے۔

ترجمان نے وضاحت کی کہ جولائی تا ستمبر 2025 کے دوران ڈسکوز (ڈسٹری بیوشن کمپنیز) کی نااہلیوں میں 67 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی۔

ترجمان نے اس بات کا بھی تذکرہ کیا کہ پہلے سہ ماہی میں گردشی قرضے میں 79 ارب روپے کا اضافہ بعض حلقوں کی جانب سے غلط تاثر کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سرکلر ڈیٹ کے اضافے کو کنٹرول کرنے کے عزم پر قائم ہے اور گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں یہ رقم 73 ارب روپے بڑھ گئی تھی۔

پاور ڈویژن نے کہا کہ مالی سال کے اختتام پر سرکلر ڈیٹ میں 780 ارب روپے کی مجموعی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے حکومتی عزم کا عکاسی ہوتی ہے۔

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ سرکلر ڈیٹ میں عارضی اتار چڑھاؤ کا صارفین کے ٹیرف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

Related posts

دبئی نے ‘ہماری لچکدار سمر’ کے 2026 ایڈیشن کے ساتھ مزید لچکدار سرکاری کام کے ماحول کو آگے بڑھایا۔

ایران ہمارے ساتھ اچھی ڈیل چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، مارکو روبیو

چائلڈ سیفٹی آرگنائزیشن نے شارجہ میں والدین اور بچوں کے تحفظ کے اقدام کا آغاز کیا۔