انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کی خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور

انتونیو گوتریس سے ملاقات،  صدر زرداری نے اقوام عالم پر خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا ہے۔ یہ ملاقات دوحہ میں  ہوئی ۔

صدر زرداری نے عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں سیکریٹری جنرل کی قیادت اور پاکستان کے لیے ان کی مسلسل حمایت کو سراہا۔

انہوں نے جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازع کے منصفانہ حل اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

انتونیوگو تریس نے اس موقع پرنے امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

صدر زرداری نے دوحہ پولیٹیکل ڈیکلریشن کو غربت کے خاتمے اور سماجی ترقی کے عالمی عزم کے احیا کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

انہوں نے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سماجی شمولیت اور معاشی خودمختاری کے فروغ کا کامیاب ماڈل ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان عالمی امن، انصاف اور خوشحالی کے فروغ میں اقوامِ متحدہ کے مرکزی کردار کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

ملاقات کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے جنہوں نے بھارت کی جانب سے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کے اقدام پر تشویش کا اظہار کیا۔

آصفہ بھٹو زرداری اور پاکستان کے قطر میں سفیر بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Related posts

ترکیہ میں فائرنگ؛ 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی

عید کے قیام کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں؟ دبئی نے عید الاضحی 2026 کے لیے ہوٹل کے سودوں اور خاندانی تجربات کی نقاب کشائی کی۔

دبئی کانز میں فلمی صنعت کی ترقی کی نمائش کرتا ہے کیونکہ DFGC عالمی پیداواری مرکز کی حیثیت کو نشانہ بناتا ہے۔