کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا

شہر قائد میں ٹریفک قوانین کی دھجیاں اُڑانے والی قاتل ہیوی ٹریفک اور ڈمپروں نے گزشتہ 10 ماہ اور 4 دنوں میں 733 افراد کی جان لے لی۔

 ان میں سے 218 افراد کو ہیوی ٹریفک اور ڈمپروں کی ٹکر سے موت کی نیند سلا دی گئی۔

خوفناک حادثات میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔ سول اسپتال کے نزدیک لانڈھی چورنگی میں ٹرالر کی ٹکر سے ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ گارڈن رامسوامی میں ڈمپر نے میاں بیوی کو کچل دیا، جس میں شوہر موقع پر جان سے گیا اور بیوی شدید زخمی ہوئی۔

رات گئے ملیر ٹنکی کے قریب ایک اور خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں ایک کم عمر نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

مجموعی طور پر 10,600 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور شہر کی سڑکیں خون سے رنگ گئیں۔

 بسوں، منی بسوں، کوچز، ٹریلرز، مزدا ٹرک، ڈمپرز، واٹر ٹینکرز اور آئل ٹینکرز کی ٹکر سے ہونے والے حادثات میں درجنوں افراد کی قیمتی جانیں گئیں۔

 سب سے زیادہ ہلاکتیں موٹر سائیکل سواروں کی ہوئی ہیں، جبکہ پیدل چلنے والے اور دیگر گاڑیوں کے سوار افراد دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

 پولیس حکام کے مطابق اس خوفناک صورتحال کے باوجود ٹریفک قوانین کی سختی سے عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے یہ سلسلہ جاری ہے۔

Related posts

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

بجلی کی پیداوار 35 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی