نیویارک کی میئرشپ کا فیصلہ آج، ظہران ممدانی سب سے آگے

نیویارک : امریکا کے شہر نیو یارک میں میئر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ آج ہو رہی ہے، جس میں ظہران ممدانی کی پوزیشن مضبوط بتائی جارہی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے میئر کے لیے ڈیموکریٹک اور مسلم امیدوار ظہران ممدانی کا مقابلہ ری پبلکن امیدوار کرٹس سلوا اور آزاد امیدوار اینڈریو کومو سے ہے۔

پولنگ اسٹیشنز مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے سے رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے۔

پولنگ سے قبل ظہران ممدانی نے حامیوں کے ساتھ بروکلین برج سے سٹی ہال تک مارچ کیا اور شہریوں سے ووٹ کی اپیل کی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام میرے ساتھ ہیں، ہم تاریخ رقم کریں گے۔

تازہ ترین سروے کے مطابق ظہران ممدانی 45.8 فیصد حمایت کے ساتھ سب سے آگے ہیں، جبکہ اینڈریو کومو ان سے 14.7 پوائنٹس اور کرٹس سلوا 28.5 پوائنٹس پیچھے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق امریکی صدر باراک اوباما نے انتخابی ریلیوں کے دوران ظہران ممدانی کو فون پر حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Related posts

بھارتی کمپنیوں کی امریکا میں بھی ویزا جعلسازی، بڑا اسکینڈل سامنے آگیا

امریکا ایران تنازع کا منصفانہ حل ناگزیر ہے، روس

سعودی ولی عہد و کینیڈین وزیراعظم کی اہم ملاقات؛ علاقائی و عالمی امور پر گفتگو