غزہ جنگ بندی پر عملدرآمد کیلئے ترکیہ میں اہم اجلاس، اسحاق ڈار کی شرکت متوقع

ترکیہ کے شہر استنبول میں آج غزہ جنگ بندی پر عملدرآمد سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہو رہا ہے، جس کی میزبانی ترک وزیرِ خارجہ حاقان فدان کریں گے۔

اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب، قطر، مصر، اردن، انڈونیشیا، یو اے ای اور ترکیہ سمیت آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے جبکہ پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کریں گے۔

اجلاس میں غزہ جنگ بندی معاہدے پر پیشرفت، انسانی حقوق کی صورتحال اور اسرائیلی جارحیت پر غور کیا جائے گا۔

ترک وزیرِ خارجہ اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی سے بچنے کی کوششوں کو نمایاں کریں گے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان اجلاس میں غزہ میں فوری جنگ بندی، مکمل اسرائیلی انخلا اور انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی پر زور دے گا۔

Related posts

جعلی آئی ڈیز سے تنگ بشریٰ انصاری نے ایک بار پھر مداحوں کو خبردار کردیا

وینٹی لیٹر سے وہیل چیئر تک؛ نمرہ خان نے اپنے مشکل ترین وقت کی داستان سنادی

معروف یوٹیوبر جنید اکرم کا 6 سالہ بیٹے سے ملنے کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ