افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 7 افراد جاں بحق، 150 زخمی

کابل: افغانستان کے ہندوکش پہاڑی خطے میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد مکانات بھی منہدم ہوگئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 اور گہرائی 28 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز صوبہ سمنگان کے ضلع خُلم سے 22 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔

جھٹکے مزار شریف، قندوز، بلخ اور تخار سمیت شمالی افغانستان کے مختلف شہروں میں محسوس کیے گئے، جس پر شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کئی نے رات کھلے میدانوں میں گزاری۔

اے ایف پی کے مطابق زلزلے سے درجنوں مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

زلزلے کے اثرات تاجکستان، ترکمانستان، ازبکستان اور ایران میں بھی محسوس کیے گئے۔

یاد رہے کہ رواں سال 31 اگست کو افغانستان میں 6.0 شدت کے زلزلے میں 2 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Related posts

دبئی نے ‘ہماری لچکدار سمر’ کے 2026 ایڈیشن کے ساتھ مزید لچکدار سرکاری کام کے ماحول کو آگے بڑھایا۔

ایران ہمارے ساتھ اچھی ڈیل چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، مارکو روبیو

چائلڈ سیفٹی آرگنائزیشن نے شارجہ میں والدین اور بچوں کے تحفظ کے اقدام کا آغاز کیا۔