اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی

راولپنڈی : اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی، قیدی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کرنے کی کوشش بارآور ثابت نہ ہوسکی۔

بول نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں بند عمر قید کا اسیر زندگی کی قید سے آزاد ہو گیا، قیدی مشتاق کی طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا۔

جیل ذرائع کے مطابق قیدی اسپتال پہنچنے سے قبل ہی جاں بحق ہو گیا، جس کے بعد پولیس چوکی اڈیالہ نے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

Related posts

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی کردی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ؛ اگست کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی پورٹ کا نیا ریکارڈ، ایک سال میں 5 کروڑ 54 لاکھ ٹن سے زائد کارگو ہینڈل