چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان

چین نے پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق پاکستانی خلا باز چینی خلائی اسٹیشنز پر مختلف مشنز کا حصہ بنیں گے۔

اس بات کا اعلان چینی خلائی ادارے کے اہلکاروں نے جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلے پاکستانی خلاباز کی روانگی کے لئے تیاریاں شروع

واضح رہے کہ چین کی معاونت سے یہ پہلے پاکستانی خلا بازوں کی تربیت کا پروگرام ہے، جا میں ابتدائی طور پر 2 پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دی جائے گی، بعد ازاں تربیت یافتہ پاکستانی خلا بازوں میں سے 1 خلائی مشن کے لیے منتخب کیا جائے گا۔

پاکستانی خلا باز چینی خلائی اسٹیشن پر بطور پےلوڈ اسپیشلسٹ کام کرے گا، اس طرح پاکستانی خلا باز چینی خلائی اسٹیشن پر کام کرنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز ہوں گے۔

Related posts

ڈیجیٹل کرنسی کے استعمال پر مفتی تقی عثمانی کا اہم فتویٰ سامنے آ گیا

ایران کے شہید سپریم لیڈر کی مشہد میں تدفین مکمل، لاکھوں افراد نے آخری سلام پیش کیا

گولز کی بارش، سنسنی خیز مقابلے اور بڑے اپ سیٹس، کیا یہ تاریخ کا سب سے بہترین ورلڈ کپ بن گیا؟