ٹرمپ کی چینی ہم منصب شی جن پنگ سے آج اہم ملاقات ہوگی ، ترجمان وائٹ ہاؤس

امریکی صدرٹرمپ کی چینی ہم منصب شی جن پنگ سے آج اہم ملاقات ہوگی ۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے تصدیق کردی۔

انہوں نے  میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ دونوں ممالک کے صدور کے درمیان یہ اہم ملاقات واشنگٹن ڈی سی میں جمعرات ہو گی ۔

ملاقات میں دوطرفہ باہمی امور کے ساتھ تجارت اور دیگر معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔ ترجمان کا کہناتھا کہ ملاقات اور دیگر معاملات کا شیڈول طے کردیاگیاہے۔

واضح رہے کہ تجارتی پابندیوں، مشرق وسطیٰ ،جنوبی ایشیا کی سیاسی صورتحال  میں شی جن پنگ کا یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

روس اور یوکرین امن معاہدے کے حوالے سے  ایک سوال کے جواب میں کیرولین نے کہاکہ  امریکی صدر صرف بات چیت نہیں بلکہ کارروائی بھی  چاہتے ہیں۔

Related posts

پاکستان والی بال ٹیم کاوا چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی

ایک سال میں گردشی قرضہ 779 ارب روپے کم، بجلی کمپنیوں کے نقصانات میں بھی گراوٹ

سونے کی قیمت میں بڑی گراوٹ، چاندی بھی سستی ہوگئی