پاکستان والی بال ٹیم کاوا چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی

پاکستان والی بال ٹیم کاوا چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی

فیصلہ کن معرکہ کل لیاقت جمنازیم، پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائے گا

سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ (کاوا) میں پاکستان والی بال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان نے سیمی فائنل میں سری لنکا کو تین صفر کے اسٹریٹ سیٹس سے شکست دے کر ٹائٹل میچ میں جگہ بنائی۔ قومی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کے خلاف میچ 25-18، 25-10 اور 25-21 سے اپنے نام کیا۔

سیمی فائنل میں کامیابی کے بعد پاکستان والی بال ٹیم کا حوصلہ بلند ہے اور اب قومی ٹیم کا مقابلہ کاوا چیمپیئن شپ کے فائنل میں بنگلہ دیش سے ہوگا۔

چیمپیئن شپ کا فیصلہ کن معرکہ کل لیاقت جمنازیم، پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائے گا، جہاں پاکستان ٹیم ٹائٹل اپنے نام کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

پاکستان نے ٹورنامنٹ میں مسلسل بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل بھی تین صفر سے جیتا اور اب شائقین کی نظریں فائنل میں قومی ٹیم کی کامیابی پر مرکوز ہیں۔

Related posts

ایک سال میں گردشی قرضہ 779 ارب روپے کم، بجلی کمپنیوں کے نقصانات میں بھی گراوٹ

سونے کی قیمت میں بڑی گراوٹ، چاندی بھی سستی ہوگئی

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2026-27 کے لیے نئی فٹنس پالیسی جاری کردی