فیلڈ مارشل کا مصر پہنچنے پر شاندار استقبال ، اہم ملاقاتیں ، گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا

فیلڈ مارشل  کا مصر پہنچنے پر شاندار استقبال ، سید عاصم منیر کی مصری وزیر دفاع و دفاعی پیداوار جنرل عبدالمجید سقر سے ملاقات  ہوئی۔  

آئی ایس پی آر کے مطابق ان کے دورے کا مقصد عسکری تعاون اور دفاعی اشتراک کو فروغ دینا ہے۔ فیلڈ مارشل کی مصری چیف آف اسٹاف لیفٹینٹ جنرل احمد خلیفہ فتحی سے بھی ملاقات ہوئی۔

ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی ۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہاکہ برادر ملک مصر اور پاکستان کا تعاون خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم ہے۔

مصری وزارت دفاع پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔  فیلڈ مارشل  نے نامعلوم سپاہی کی یادگار اور سابق صدر انور السادات کی قبر پر پھول چڑھائے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جامعۃ الازہر کے شیخِ اعظم احمد الطیب سے بھی ملاقات ہوئی۔ شیخِ الازہر نے امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر اظہارِ خیال کیا۔

سید عاصم منیر نے انتہا پسندانہ نظریات اور اسلام کی مسخ شدہ تشریحات کے خاتمے پر زور دیا۔

Related posts

ہاکی کے سُنہرے دن واپس لانے کے لیے پی ایچ ایف نے بڑا فیصلہ کر لیا

پاکستان والی بال ٹیم کاوا چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی

ایک سال میں گردشی قرضہ 779 ارب روپے کم، بجلی کمپنیوں کے نقصانات میں بھی گراوٹ