سونے کی قیمت میں بڑی گراوٹ، چاندی بھی سستی ہوگئی

سونے کی قیمت میں بڑی گراوٹ، چاندی بھی سستی ہوگئی

عالمی مارکیٹ میں 43 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4050 ڈالر پرآگیا

کراچی: ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے آج بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار300 روپے کی  کمی ہوئی جس کے بعد نئی  قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے ہوگئی اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 3 ہزار  687 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں 43 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4050 ڈالر پرآگیا، 174 روپے کی کمی سے فی تولہ چاندی کی قیمت 6 ہزار 223 روپے ہوگئی جبکہ 10گرام چاندی کی قیمت 149روپے کی کمی 5335 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 57.44 ڈالر پر آگئی۔

Related posts

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2026-27 کے لیے نئی فٹنس پالیسی جاری کردی

جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی