نیتن یاہو نے اسرائیلی مشیر زاچی ہینگبی کوعہدے سے ہٹا دیا

غزہ جنگ کا دباؤ ، نیتن یاہو نے اسرائیلی مشیر زاچی ہینگبی کوعہدے سے ہٹا دیا ۔  اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان میں بتایاگیا ہے کہ قومی سلامتی کے مشیرفوری طور پر تبدیل کیا جا رہا ہے۔

زاچی ہینگبی نے غزہ پر تازہ حملوں اور اس سے قبل قطرمیں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی مخالفت کی تھی۔

وہ 1990 کی دہائی سے لیکودپارٹی کے ایک طویل عرصے سے سینئر رکن اور وزیر ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں اپنے نیتن یاہو سے اختلاف کا اعتراف بھی کیا تھا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ہمارے لوگ اب بھی حماس کی قید  میں ہیں، ہمارے تمام یرغمالیوں کوگھر پہنچانے کامشن ابھی تک مکمل نہیں ہوا ۔

نیتن یاہو نے اپنے اندرونی حلقے کے  کئی اہم ارکان کو بھی کھو دیا ہے۔ کہا جارہاہے کہ اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر جلد ہی عہدے سے سبکدوش ہونے ولی ہیں۔

واضح رہے کہ نیتن یاہو  نے گزشتہ سال نومبر میں وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو برطرف کر دیا تھا۔

Related posts

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

بجلی کی پیداوار 35 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی