ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف

ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف کروا دیا گیا ۔ مصنوعی ذہانت سے سب سے پہلے اور سب سے زیادہ یقینی طور پرنشریاتی ادارے ہی متاثر ہونگے۔

گو کہ برطانوی چینل 4 کے نیوز کی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ یہ ایک آزمائشی تجربہ ہے مستقل عمل نہیں ۔

 مگریہ کہنا قیاس آرائی بھی نہیں ہے کہ اے آئی اینکرز مستقبل قریب میں  مرد اور خواتین اینکرز حضرات  کی نشست اور اسکرینز سنبھال لیں گے۔

برطانوی چینل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام محض ایک یاد دہانی ہے کہ مصنوعی ذہانت کس قدرتبدیلی لا سکتی ہے۔

لہذا اینکرز حضرات ہی نہیں تشریاتی اداروں سے وابستہ خواتیں و حضرات کر لیں تیاری۔

کیونکہ جلد ہی  اینکرز، رپورٹرز حضرات کی جگہ اسکرینز پر دکھائی دینے والے ہیں صرف اے آئی کے کرشمے۔

اے آئی نے اینکرز کے لئے ہی نہیں بلکہ نشریاتی اداروں  سے وابستہ خواتین وخضرات کےلئے بجادی ہے خطرے کی گھنٹی۔

واضح رہے کہ  یہ پہلا موقع نہیں کہ ٹی وی نشریات میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا گیا ہو۔

2018  میں چینی خبر رساں ادارے شِنہوا نے دنیا کا پہلا اے آئی نیوز اینکر متعارف کرایا تھا۔

Related posts

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

بجلی کی پیداوار 35 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی