گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی

گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی ۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت گندم پالیسی سے متعلق اجلاس  منعقد ہوا ۔

اجلاس میں  حکومت نے گندم پالیسی2025-26کی منظوری دے دی ۔  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان ایک زرعی ملک ہےاورگندم کی فصل کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ نئی گندم پالیسی کےتحت کسانوں کومناسب قیمت دی جائےگی۔ ان کا کہناتھاکہ حکومت کسانوں کےتحفظ کویقینی بنانےکیلئےاسٹریٹجک اسٹاک خریدے گی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ  گندم کی فصل کسانوں کیلئےآمدنی کاسب سےبڑاذریعہ ہے۔ ان کا کہناتھاکہ  حکومت کسانوں کودرپیش مشکلات سےبخوبی آگاہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئےہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔ شہبازشریف نے کہاکہ کسان ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتےہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ  پالیسی کیلئے وفاقی حکومت نےتمام اسٹیک ہولڈرزکےساتھ تفصیلی مشاورت کی۔ ان کا کہناتھاکہ  پالیسی کامقصد عوامی مفادات کاتحفظ،کسانوں کےمنافع کویقینی بناناہے۔

انہوں نے  پالیسی تیارکرنےمیں صوبائی حکومتوں کے تعاون کوسراہا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ  پالیسی زرعی ترقی کوفروغ دے گی۔

انہوں نے کہاکہ پالیسی سےکسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا،پالیسی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Related posts

پاکستان نے پہلے ہاکی ٹیسٹ میں جنوبی کوریا کو شکست دے دی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

چارٹر آف اکانومی وقت کی ضرورت، مگر مفادات کے تصادم سے پاک پالیسی سازی ناگزیر