سیز فائر کی کھلی خلاف ورزی،غزہ پر اسرائیل کے فضائی و زمینی حملے ، 7 فلسطینی شہید

سیز فائر کی کھلی خلاف ورزی، غزہ  پر اسرائیل نے فضائی و زمینی حملے کردیے ۔ دیگر علاقوں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 7 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اتوار کو اسرائیلی فوج نے غزہ پر فضائی اور زمینی حملے کیے۔  جس میں 2 فسلطینی شہید ہوئے۔ وسطی غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 5  فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

غزہ کے جنوبی علاقوں رفح اور خان یونس میں زوردار دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی گئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں نے اباسن کے علاقے میں شدید فائرنگ کی۔

دوپہر کے وقت رفح پر فضائی حملے جاری رہے۔ غزہ کے محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ شمالی علاقے جبالیا میں اسرائیلی فضائی حملے  میں2  فلسطینی شہید ہوچکے۔

اسرائیلی فوج نے تاحال حملوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ۔  دوسری جانب حماس نے اسرائیل پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

واضح رہے کہ فلسطین کے وزارت صحت نے بتایاکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 18 فلسطینی شہید ہوگئے۔

Related posts

پاکستان نے پہلے ہاکی ٹیسٹ میں جنوبی کوریا کو شکست دے دی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

چارٹر آف اکانومی وقت کی ضرورت، مگر مفادات کے تصادم سے پاک پالیسی سازی ناگزیر