نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ( سابق ٹوئٹر) پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاک افغان جنگ بندی معاہدہ درست سمت میں پہلا قدم ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہاکہ دوحہ میں گزشتہ شب طے پانے والے معاہدہ کا خیر مقدم کرتا ہوں، یہ درست سمت میں پہلا قدم ہے، برادر ملک قطر اور ترکیہ نے جو کردار ادا کیا، دل کی گہرائیوں سے اسے سراہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی معاہدہ؛ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے، خواجہ آصف
اسحٰق ڈار نے کہا کہ ترکیہ کی میزبانی میں ہونے والی اگلی میٹنگ میں افغان سرزمین سے دہشت گردی کی مانیٹرنگ کے لیے ایک مضبوط اور قابل تصدیق میکنزم کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔
نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ انسانی جانوں کا زیاں روکنے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لانا ہوں گی۔
