وزیراعظم ایک روزہ دورہ پر کوئٹہ پہنچ گئے
وزیراعظم پاکستان N25 کراچی تا چمن شاہراہ اور دانش اسکولوں کا افتتاح بھی کریں گے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں وہ آج مصروف دن گزاریں گے۔
کوئٹہ ائیرپورٹ پہنچنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور اراکین پارلیمنٹ نے وزیراعظم استقبال کیا۔
دورے کے دوران وزیراعظم پاکستان اور گورنر بلوچستان کے درمیان ون آن ون ملاقات گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہوگی، جس میں وزیراعظم پاکستان کو گورنر جعفرخان مندوخیل صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے اسپیکر ایاز صادق کو پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے گرین سگنل دیدیا
بعد ازاں وزیر اعظم پاکستان وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ اور ان کی کابینہ سے الگ ملاقات کریں گے، آخر میں، وزیراعظم پاکستان ڈی ایچ اے میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم پاکستان N25 کراچی تا چمن شاہراہ اور دانش اسکولوں کا افتتاح بھی کریں گے۔
