امریکا میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے ، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

امریکا میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے۔  واشنگٹن ڈی سی میں کیپیٹل بلڈنگ اوروائٹ ہاؤس کے قریب ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

مظاہرین نے  ٹرمپ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج سے دن کا آغاز کیا۔ ہزاروں افراد کو وائٹ ہاؤس اور دیگر اہم سرکاری عمارتوں کے باہر احتجاج کرتے دیکھاگیا۔

 واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ ویک اینڈ فلوریڈا میں گزار رہے ہیں ۔دوسری جانب  امریکا بھر میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے شروع ہو گئے ہیں ۔

امریکا بھر میں  ٹرمپ کی تعلیمی ، تجارتی اور دفاعی پالیسیوں کی شدید مخالفت  کی جارہی ہے ۔

Related posts

حکومت نے آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا