پاکستان نے فضائی حملے میں 3 افغان کرکٹر کی ہلاکت سے متعلق آئی سی سی کا بیان مسترد کردیا

پاکستان نے فضائی حملے میں 3 افغان کرکٹرز کی ہلاکت سے متعلق آئی سی سی کا بیان مسترد کردیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات  عطا اللہ تارڑ نے آئی سی سی کے بیان کو متعصبانہ قراردیدیا۔

عطا اللہ تارڑ نے پاکستان کا مؤقف واضح کیا کہ آئی سی سی، جے شاہ اور افغان بورڈکے بیانات ایک منظم مہم کا حصہ ہیں۔؎

انہوں  نے  ایکس پر بیان میں کہا کہ یہ متنازع دعویٰ ایک طے شدہ حقیقت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ان کا کہناتھاکہ آئی سی سی نے ان دعووں کی تصدیق کے لیے کوئی آزاد اور قابل اعتماد ثبوت پیش نہیں کیا۔

عطااللہ تارڑ  نے کہا کہ پاکستان اس بیان کے الفاظ اور مفہوم دونوں کی سختی سے تردید کرتا ہے اور فوری تصحیح کا مطالبہ کرتا ہے۔

Related posts

جعلی آئی ڈیز سے تنگ بشریٰ انصاری نے ایک بار پھر مداحوں کو خبردار کردیا

وینٹی لیٹر سے وہیل چیئر تک؛ نمرہ خان نے اپنے مشکل ترین وقت کی داستان سنادی

معروف یوٹیوبر جنید اکرم کا 6 سالہ بیٹے سے ملنے کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ