شکیل احمد درانی ڈی جی نیب کراچی تعینات

قومی احتساب بیورو (نیب) نے گریڈ 21 کے پولیس سروس آفیسر شکیل احمد درانی کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیب کراچی تعینات کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شکیل احمد درانی کی تقرری 3 سال کی مدت کے لیے ڈیپوٹیشن پر کی گئی ہے۔ وہ اپنے عہدے کا چارج 20 اکتوبر 2025 سے سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ شکیل احمد درانی کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان سے ہے ، وہ گریڈ 21 کے افسر ہیں۔ ان کی تعیناتی چیئرمین نیب کی منظوری سے کی گئی ہے۔

Related posts

یومِ آزادی پر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے نئے عزم کی ضرورت ہے، صمد عارض

پیٹرول و ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان، حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے دباؤ میں آگئی

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے