آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا

پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ نہ ملانے کے بھارتی رویے پر آسٹریلوی کھلاڑیوں کی ایک طنزیہ ویڈیو منظرِ عام پر آگئی جس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا۔

آسٹریلیا کے معروف کھلاڑیوں نے ایک ویڈیو میں انڈین کرکٹرز کے رویے کو طنز کا نشانہ بنایا۔ اس ویڈیو میں مختلف کرکٹرز نے ہاتھ ملانے کی جگہ غیر معمولی اور بعض اوقات توہین آمیز اشارے کرکے مذاق اُڑایا۔

 

کون کون شامل تھا؟

ویڈیو میں جوش ہیزل ووڈ، گلین میکسویل، مچل مارش، ایلیسا ہیلی اور الانا کنگ سمیت کئی کھلاڑی شامل تھے۔

سب سے زیادہ تنقید اُس حصے پر کی گئی جہاں خاتون کرکٹر سوفی مولینیوکس نے کیمرے کی جانب عجیب ہاتھ کے اشارے کیے جب کہ ہیزل ووڈ کے ’’گولی چلانے والے‘‘ اشارے کو بھی غیر اخلاقی قرار دیا گیا۔

ویڈیو کیوں ہٹائی گئی؟

رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو دراصل ’’کائی اسپورٹس‘‘ کی تشہیری مہم کا حصہ تھی لیکن شدید تنقید کے بعد اسے تمام پلیٹ فارمز سے ہٹادیا گیا۔

اس تنازع کے ابھرنے کا وقت بھی اہم ہے کیونکہ 19 اکتوبر سے پرتھ میں آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان ون ڈے سیریز شروع ہورہی ہے۔

Related posts

DEWA سسٹین ایبلٹی کلچر انڈیکس میں دنیا کی صف اول کی تنظیموں میں شامل ہے۔

شارجہ سمر پروموشنز 2026 کا آغاز کل زبردست رعایتوں، 700 قیمتی انعامات کے ساتھ ہوگا

دبئی پولیس نے موسم گرما کی چھٹیاں منانے والوں کو نشانہ بنانے والے جعلی سفری سودوں سے خبردار کیا ہے۔