سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ

سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی ہے ، امریکی صدر ٹرمپ نے  یہ انکشاف اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔

انہوں نے مشرق وسطیٰ کے حوالے سے کہا کہ سعودی فرمانروا ،ولی عہد اور دیگر حکام سے بات جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے  گزشتہ روز بھی اس حوالے اپنی رضامندی ظاہر کی ہے۔

ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے امن کے حوالے سے سعودی عرب کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ  سعودی حکام قابل احترام ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر سعودی عرب ابراہم اکارڈ میں شامل ہوگیا تو دیگر عرب ریاستیں بھی اس کی تقلید کرسکتی ہیں ۔

Related posts

یومِ آزادی پر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے نئے عزم کی ضرورت ہے، صمد عارض

پیٹرول و ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان، حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے دباؤ میں آگئی

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے