شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان

شہر قائد میں آج مطلع صاف، موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

 شہر قائد میں آج درجہ حرارت 35 تا 37 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں اس وقت 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے  شمال مشرقی ہوا چل رہی ہے، جبکہ آئندہ ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Related posts

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی کردی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ؛ اگست کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی پورٹ کا نیا ریکارڈ، ایک سال میں 5 کروڑ 54 لاکھ ٹن سے زائد کارگو ہینڈل