مغربی سرحد پرکشیدگی ، وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا، اہم فیصلے متوقع

مغربی سرحد پرکشیدگی ، وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا، اہم فیصلے متوقع ہیں ۔ اجلاس میں افغانستان کی جانب سے کی جانے والی جارحیت کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیاجائےگا۔

اجلاس میں چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ ،وزیراعظم آذاد جموں و کشمیرشریک ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کرینگے۔  ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورت حال، افغانستان کے ساتھ جاری کشیدگی پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کاکہناہے کہ اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ییں۔ ملک بھر میں مقیم افغان مہاجرین کی فی الفور واپسی کے حوالے سے معاملات طے کیے جائیں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف اجلاس کے شرکا کوحکومتی فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔

Related posts

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی کردی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ؛ اگست کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی پورٹ کا نیا ریکارڈ، ایک سال میں 5 کروڑ 54 لاکھ ٹن سے زائد کارگو ہینڈل