افغان کیمپ میں آپریشن کا دوسرا روز، 350 گھر مسمار

کراچی: نادرن بائی پاس کے قریب قائم افغان کیمپ کو مسمار کرنے کے لیے آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔ پولیس اور رینجرز کی نگرانی میں بھاری مشینری کی مدد سے خالی اور خستہ حال گھروں کو گرایا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اب تک ساڑھے تین سو سے زائد گھروں کو مسمار کیا جا چکا ہے جبکہ اربوں روپے مالیت کی 200 ایکڑ سے زائد سرکاری زمین واگزار کرائی جائے گی۔

حکام کے مطابق موقع پر سندھ رینجرز، پولیس، ایم ڈی اے اور دیگر اداروں کے افسران موجود ہیں جبکہ کشیدہ صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے اینٹی رائٹ فورس بھی تعینات ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گھروں کی مسماری کے بعد خالی اراضی کو ایم ڈی اے کے حوالے کر دیا جائے گا۔

Related posts

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

بجلی کی پیداوار 35 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی