سونے کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں آج بھی 1900 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد وشمار کے مطابق فی تولہ سونا 1900 روپے کے اضافے سے  4 لاکھ 42 ہزار 800 روپے پرپہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں برس 9 ماہ کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچی؟ جانیے

اسی طرح 10  گرام سونےکی قیمت 1629 روپے اضافے سے 3 لاکھ 79 ہزار 629 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں 19 ڈالرکے اضافے سےفی اونس سونا 4217 ڈالر پرپہنچ گیا، جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 52.50ڈالر پر مستحکم رہی۔

 مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت  5337 روپے مستحکم رہی، جبکہ 10گرام چاندی کی قیمت بھی 4575 روپے پر برقرار رہی۔

Related posts

بنگلا دیش نے پاکستان کو شکست کے دہانے پر پہنچا دیا، جیت کیلئے 437 رنز درکار

ندا یاسر نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق دلچسپ باتیں شیئر کردیں

براکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب ڈرون حملے کی اطلاع پر اقوام متحدہ کے سربراہ پریشان