پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم؛ جدید سیٹلائٹ لانچ کیلئے تیار

پاکستان نے خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم رکھ دیا ہے، جدید سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

پاکستان کا  پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ کیا جائے گا، ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ معدنی وسائل کی تلاش اور زراعت کی ترقی میں نئی راہیں تلاش کرے گا۔

ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ماحولیاتی تحقیق اور پانی کے ذخائر کے بہتر استعمال میں بھی معاون ثابت ہوگا، تاہم پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ زمین کے نیچے چھپے خزانوں کی تلاش میں بھی مدد فراہم کرے گا۔

جدید صلاحیتوں کا حامل سیٹلائٹ پاکستان کے بہتر مستقبل کی تعمیر میں مثبت پیش رفت ہے، یہ ٹیکنالوجی پالیسی سازوں اور محققین کو بروقت اور شواہد پر مبنی فیصلے کرنے میں مدد دے گا، تاہم پاکستان کا خلائی پروگرام ٹیکنالوجی میں خودمختاری کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان خلا کی وسعتوں میں نئی تاریخ رقم کرنے جارہاہے! تیاریاں مکمل

Related posts

سی ڈی اے نے فوسٹر فیملیز کمیٹی کے اجلاس کے ذریعے دبئی کے متبادل نگہداشت کے نظام کو مضبوط کیا۔

مودی کی اسرائیل نواز پالیسی، بھارت کی نام نہاد اسٹریٹجک خودمختاری پر سوال اٹھنے لگے

متحدہ عرب امارات میں اسکول بس سروس دوبارہ شروع ہونے کے ساتھ ہی نجی اسکولوں نے تیاری بڑھا دی ہے۔