شہر قائد میں آج موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

شہر قائد میں آج مطلع صاف، موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 22.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

 شہر قائد میں آج درجہ حرارت 35 تا 37 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں اس وقت 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے  شمال مشرقی ہوا چل رہی ہے، جبکہ آئندہ ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Related posts

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے

ہانیہ عامر کا خواتین کی کامیابی پر سوال اٹھانے والوں کو کرارا جواب

پی سی بی میں جشنِ آزادی؛ قذافی اسٹیڈیم قومی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا