شہیدِ ملت لیاقت علی خان کی شہادت قومی سانحہ تھی، مصطفیٰ کمال،برسی پر خراج عقیدت پیش

ایم کیوایم  پاکستان کے سینئر مرکزی رہنمامصطفیٰ کمال نے کہاہے کہ شہیدِ ملت لیاقت علی خان کی شہادت قومی سانحہ تھی۔ انہوں نے نوابزادہ لیاقت علی خان کی 74ویں برسی پر اپنے پیغام میں گہرے احترام اور عقیدت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ لیاقت علی خان کا کردار ہمارے قومی سیاسی کلچر میں دیانت، اصول پرستی اور قربانی کی اعلیٰ ترین مثال ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہناتھاکہ لیاقت علی خان نے نہ صرف تحریکِ آزادی میں بھرپور کردار ادا کیا بلکہ قیامِ پاکستان کے بعد ایک نوزائیدہ ریاست کو استحکام دینے کے لیے ہر ممکن قربانی دی۔

انہوں نے کہاکہ شہیدِ ملت کی شہادت نے پاکستان کی سیاسی سمت کو شدید نقصان پہنچایا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ  آج بھی ان کی بصیرت اور قیادت کی کمی شدت سے محسوس کی جاتی ہے۔

انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ لیاقت علی خان کی شخصیت اور خدمات سے سبق سیکھیں اور ملک میں شفاف، دیانتدار اور مستحکم نظام کے قیام کے لیے خود کو تیار کریں۔

Related posts

میناب اسکول حملہ؛ امریکی صدر نے ذمہ داری قبول کرنے سے گریز کرتے ہوئے نیا بیان دے دیا

متحدہ عرب امارات کے صدر نے شامی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

جنیوا میں ورلڈ سکھ پارلیمنٹ کا اقوام متحدہ دفتر کے سامنے احتجاج، خالصتان کے قیام کا مطالبہ