کیا نمرہ خان کی دوسری شادی بھی ختم ہوگئی؟ معنی خیز پوسٹس وائرل
نمرہ خان کی پوسٹ نے سوشل میڈیا نئی بحث چھیڑ دی
پاکستانی اداکارہ و ماڈل نمرہ خان ایک بار پھر اپنی نجی زندگی سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کے باعث توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
نمرہ خان اس سے قبل اپنی ازدواجی زندگی میں مشکلات کے بعد ایک نئے رشتے کا آغاز کرچکی ہیں۔ اداکارہ نے دوسری شادی کی خوشخبری اہلِ خانہ کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔
ان تصاویر میں نمرہ خان خوش اور پُرسکون دکھائی دی تھیں تاہم کچھ عرصے بعد ان کے نئے رشتے سے متعلق بھی مختلف قیاس آرائیاں سامنے آنے لگیں۔
حالیہ دنوں میں اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر متعدد معنی خیز پوسٹس اور اسٹوریز شیئر کی گئی ہیں جنہیں صارفین ان کی نجی زندگی سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔
ایک حالیہ اسٹوری میں نمرہ خان نے خودپسند افراد کے رویے پر بات کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے لوگ شادی اس لیے کرتے ہیں کہ انہیں ایک ’غلام‘ چاہیے ہوتا ہے جبکہ وہ حقیقی رفاقت یا شراکت داری کے خواہاں نہیں ہوتے۔
اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں تاہم نمرہ خان نے اپنی پوسٹ میں کسی فرد کا نام لیے بغیر عمومی انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے، اس لیے ان کے بیان کو کسی مخصوص رشتے سے جوڑنے کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔
نمرہ خان کی حالیہ سوشل میڈیا سرگرمیوں نے ایک بار پھر ان کی نجی زندگی کو خبروں اور مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔