حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ۔ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لیٹرکمی کا نوٹیفکیشن  جاری کردیاگیا۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق 16 اکتوبر 2025 رات 12 بجے سے ہوگا۔

مٹی کا تیل 3 روپے 26 پیسے ، لائٹ ڈیزل آئل 2 روپے 74 پیسے سستا ہوگیاہے۔

نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد  پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 263 روپے 2 پیسے مقررہوگئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 275 روپے 41 پیسے مقررکی گئی ہے۔

Related posts

کیا نمرہ خان کی دوسری شادی بھی ختم ہوگئی؟ معنی خیز پوسٹس وائرل

کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے شادی کرلی؛ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

آئی سی سی کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر افغان آل راؤنڈر کے خلاف ایکشن