مشرق وسطیٰ میں 3 ہزار سال بعد امن ہونے جارہا ہے، حماس امن معاہدہ قبول کرے، ٹرمپ

مشرق وسطیٰ میں 3 ہزار سال بعد امن ہونے جارہا ہے ۔ صدر ٹرمپ نے کہاہے کہ  ایسے امن عمل کا حصہ بننے پر انتہائی فخر محسوس کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ غزہ کا معاہدہ اسرائیل کے لیے ایک شاندار معاہدہ ہے،ہماری عرب رہنماؤں سمیت سب سے اچھی ڈیل رہی۔ یہ بات انہوں نے قاہرہ روانگی کے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

امریکی صدرنے کہاکہ غزہ معاہدہ اسرائیل، عرب اور پوری دنیا کے لیے اہم ہے۔ ان کا کہناتھاکہ مشرق وسطیٰ میں 3 ہزار سال بعد امن ہونے جارہا ہے۔

صدرٹرمپ نے کہاکہ  غزہ منصوبہ مشرق وسطیٰ میں امن لائے گا، حماس کو چاہیے وہ غزہ امن معاہدے کو قبول کرے۔

انہوں نے  کہاکہ  بات چیت جاری ہے،  یرغمالیوں کو جلد رہا کر دیا جائے گا۔ ان کا کہناتھاکہ مذاکرات کا نتیجہ دوچار دن میں آجائے گا، لوگ خوش ہیں۔

ان کہناتھاکہ  ہم دیکھیں گے اگلے 2 دن میں معاملات کیسے آگے بڑھیں گے۔

امریکی صدرنے کہاکہ یہ بھی ممکن ہے کہ منصوبے میں کچھ تبدیلیاں ہو جائیں ،حماس کا منصوبہ زبردست ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات نے میڈیا سیکٹر میں 15,000 لائسنس یافتہ مواد تخلیق کاروں کو نشانہ بنایا

پاکستان کی فضائی تاریخ میں 180 ارب کی میگا ڈیل، پی آئی اے مکمل طور پر نجی ملکیت کے سپرد

اولمپکس کی 128 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کرکٹ کے مینز اور ویمنز ایونٹس بھی شامل