رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ، موسم خوشگوار

رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ، موسم خوشگوارہوگیا۔ اچانک بارش سے گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا۔

اتوار کی رات شہر کے مختلف علاقوں میں بادل اچانک برس پڑے۔ اورنگی، ناظم آباد،بلدیہ، نارتھ ناظم آباد، سرجانی،سچل، صفورا سے بارش کا سلسلہ ہوا۔

انچولی، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، ملیر اورلانڈھی ،یونیورسٹی روڈ اور موسمیات پر بھی تیز بارش ہوئی۔

ماہرین کے مطابق سمندری  طوفان شکتی کے اثرات کے سبب شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔

Related posts

یومِ آزادی پر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے نئے عزم کی ضرورت ہے، صمد عارض

پیٹرول و ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان، حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے دباؤ میں آگئی

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے