ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو

ڈی جی آئی ایس پی آر  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں اساتذہ اور طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیاگیا، اس موقع پر فیکلٹی ممبران  اور طالبات نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے نشست کے دوران انٹریکٹو سیشن میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر طالبات سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج، تعلقات عامہ، سیکیورٹی مسائل، اور سوشل میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں: فوج کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پس پردہ رابطوں کی تردید

دوسری جانب فیکلٹی اور طالبات کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد کو خوش آئند قرار دیا گیا، سیشن میں کنیرڈ کالج کی بصارت سے محروم ہونہار طالبہ نے شاندار نغمہ پیش کیا۔

اس موقع پر طالبات نے شہداء و غازیانِ پاک فوج کو خراجِ تحسین  پیش کیا۔

Related posts

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

بجلی کی پیداوار 35 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی