حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر

حماس کے جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پر اتفاق کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تشکر کا اظہار کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان تمام ممالک کا شکریہ جنہوں نےاس کام میں مددکی، یہ بہت بڑا دن ہے، ہمیں بہت زیادہ مدد دی گئی، سب جنگ کے خاتمے اور امن کے لیے متحد تھے، سب کےساتھ انصاف کیاجائے گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ حماس دائمی امن کے لیےتیارہے، اسرائیل فوری طور پر حملے روک دے، اور یرغمالیوں کی جلدرہائی ممکن بنائی جائے، جبکہ اس حوالے سے تفصیلات طےکی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ

دوسری جانب الجزیرہ کے مطابق ٹرمپ کے اعلان کے بعد غزہ میں کشیدگی، اور اسرائیلی بمباری کی شدت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

غزہ میں آج صبح اسرائیلی ڈرونز کی آوازیں آنابند ہوگئیں، تاہم شمالی غزہ میں اب بھی دھواں اور ہلکی فائرنگ جاری ہے۔

الجزیرہ کے نمائندہ کا کہنا ہے کہ یہ مکمل جنگ بندی کی ابتدا ہو سکتی ہے، تاہم وقت کا تعین مشکل ہے۔

Related posts

حمدان بن محمد نے ایک ارب درہم کے بین الاقوامی خلائی تعاون پروگرام کے آغاز کا اعلان کیا۔

MBRSC: متحدہ عرب امارات نے چاند پر پائیدار انسانی موجودگی کی تعمیر کے لیے ‘آرٹیمس’ میں اپنی موجودگی کو مضبوط کیا

دبئی میڈیا کونسل انڈسٹری کی ترقی کے اگلے مرحلے کی تشکیل کے لیے میڈیا ریٹریٹ کی میزبانی کرتی ہے۔