ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت

لاہور: سیشن کورٹ لاہور میں جوا ایپ کی پروموشن کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے یوٹیوبر ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

سماعت ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے کی۔ وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنا دیا گیا۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کی جبکہ سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان جوا ایپ کی تشہیر میں ملوث پائے گئے ہیں، اس لیے ان کی ضمانت منظور نہیں کی جانی چاہیے۔

عدالت نے سرکاری وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

Related posts

عماد عرفانی نے فہد مصطفیٰ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

متحدہ عرب امارات امریکہ ایران معاہدے کے بعد مذاکرات اور سفارت کاری پر زور دیتا ہے۔

ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ مفاہمتی یادداشت کی تفصیلات جاری